• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 52032

    عنوان: ہمارے انجمن میں یہ رواج ہے کہ لڑکے یا لڑکی کی شادی میں انجمن کچھ رقم لیتی ہے۔ اوراس رقم کو مسجد کی کفالت میں خرچ کیا جاتا ہے آپ سے گزارش ہے کہ اس مسئلے کی وضاحت کریں کہ یہ رقم مسجد میں لگ سکتا ہے یا نہیں؟

    سوال: ہمارے انجمن میں یہ رواج ہے کہ لڑکے یا لڑکی کی شادی میں انجمن کچھ رقم لیتی ہے۔ اوراس رقم کو مسجد کی کفالت میں خرچ کیا جاتا ہے آپ سے گزارش ہے کہ اس مسئلے کی وضاحت کریں کہ یہ رقم مسجد میں لگ سکتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 52032

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 662-472/L=6/1435-U انجمن والے اگر زبردستی بغیر دینے والوں کی دلی رضامندی کے لڑکے یا لڑکی والوں سے وصول کرتے ہیں تو اس طرح رقم وصول کرنا اور اس کو مسجد میں لگانا جائز نہیں؛ البتہ اگر بخوشی لڑکے یا لڑکی والے کچھ رقم دیدیں تو اس کا استعمال مسجد میں درست ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند