• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 473

    عنوان: کیا اپنی منگیتر سے میسیج (موبائل پیغام) کے ذریعہ بات کرنا یا فون سے گفتگو کرنا جائز ہے؟

    سوال:

    میں ایک دوسرا سوال کرنا چاہتا ہوں:

    کچھ ماہ قبل اپنی کزن (چچا کی لڑکی) سے میری منگنی ہوئی ہے۔ اب میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا میسیج (موبائل پیغام) کے ذریعہ بات کرنا یا فون سے گفتگو کرنا جائز ہے؟ براہ کرم، اطمینان بخش جواب سے نوازیں۔

    جواب نمبر: 473

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 511/ج=511/ج)

     

    جب تک آپ کا آپ کے چچا کی لڑکی سے نکاح نہ ہوجائے وہ آپ کے حق میں اجنبیہ ہے، اور جس طرح کسی اور اجنبیہ لڑکی سے میسج کے ذریعہ بات کرنا یا فون کے ذریعہ گفتگو کرنا بلا ضرورت شدیدہ جائز نہیں ہے اسی طرح چچا کی لڑکی سے بھی میسج کے ذریعہ یا فون کے ذریعہ بلا ضرورت شدیدہ گفتگو کرنا بھی جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند