• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 166090

    عنوان: بے روزگاری کی وجہ سے نکاح نہ کرنے کا فیصلہ

    سوال: میری عمر تیس سال ہے اور بے روزگار ہوں، میں نے پوری زندگی مجرد رہنے کا فیصلہ کیاہے، تو کیا شریعت میں اس کی اجازت ہے؟

    جواب نمبر: 166090

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 198-202/H=2/1440

    ایسا فیصلہ کرکے بیٹھ جانا تو درست نہیں نہ اِس کی اجازت ہے مناسب حال روزگار کے لئے ہاتھ پیر بھی مارتے رہیں اور صالح جوڑ ملنے اور اچھا کاروبار حاصل ہونے کے لئے خصوصی دعاء کا اہتمام بھی جاری رکھیں اور اپنے متعلق خود فیصلہ کرنے کے بجائے بہتر ہے کہ مقامی یا قریبی کسی عالم کہ جو متبع سنت اور شیخ کامل ہوں اُن سے اصلاحی تعلق مضبوط کرلیں اور اُن کی ہدایات و نصائح کو حرز جاں بنالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند