• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 2535

    عنوان:

    شب زفاف کو میں نے ہمبستری نہیں کی تھی، سوائے بیوی سے بات چیت کرنے کے میں نے کچھ نہیں کیا تھا۔ کچھ لوگوں کا کہناہے کہ ہمبستری کے بغیر ولیمہ کرنا حرام ہے، کیا یہ صحیح ہے؟

    سوال:

    شب زفاف کو میں نے ہمبستری نہیں کی تھی، سوائے بیوی سے بات چیت کرنے کے میں نے کچھ نہیں کیا تھا۔ کچھ لوگوں کا کہناہے کہ ہمبستری کے بغیر ولیمہ کرنا حرام ہے، کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 2535

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1724/ ب= 1520/ ب

    یہ صحیح نہیں ہے، بلکہ بغیر ہمبستری کے بھی اگلے روز ولیمہ کرنا مسنون ہے۔ یہ سمجھنا کہ ولیمہ کے لیے ہمبستری کرنا ضروری ہے اور ہمبستری کے بغیر ولیمہ کرنا حرام ہے، صحیح نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند