عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 605159
کیا اللہ پاک اپنی شان کے مطابق ہر جگہ ہے
میرا سوال ہے کہ کیا اللہ پاک اپنی شان کے مطابق ہر جگہ ہے یا نہیں اگر کوئی بندہ یہ کہے کہ اللہ کے لیے کسی مکان کی قید لگانا حرام ہے جو قید لگائے اور کہے اللہ آسمانوں میں ہے تو وہ کافر ہے لیکن اللہ اپنی شان کے مطابق ہر جگہ ہے یہ کہنا صحیح ہے یا یہ بھی کفر ہے کیوں کہ میں نے ایک کلپ میں دعوت اسلامی کے مفتی صاحب کا بیان سنا وہ کہتے ہیں کہ اللہ پاک ہر جگہ ہے کہنا کفر ہے اور ایک مفتی اکمل صاحب ہے ان کی بھی کلپ سنی وہ بھی کہتے ہیں کہ اللہ پاک کو ہر جگہ ہے کہنا کفر ہے ؟
جواب نمبر: 605159
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 899-837/M=01/1443
اللہ پاک اپنی شان کے مطابق ہر جگہ ہے، اس طرح کہنے کو کفر کہنا غلط ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند