• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 154324

    عنوان: تورات ، زبور انجیل تحریف شدہ کتب ہیں

    سوال: قرانی آیات کی روشنی میں بیان فرمائیں کہ قران کے علاوہ تینوں آسمانی کتب میں تحریف ہو چکی ہے ،ایک ویڈیو آ ج کل فیس بک پہ ہیں کہ اس میں کوئی تحریف نہیں ہوئی۔ برائے مہربانی اشکال دور فرمائیں۔ خیرا

    جواب نمبر: 154324

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1470-1312/B=1/1439

    قرآن اللہ کا کلام ہے اور اللہ کی مقدس کتاب ہے، جب سے نازل ہوئی ہے اس وقت سے لے کر آج تک اپنی اصلی زبان یعنی عربی میں موجود ہے، سب سے سچی کتاب ہے اس میں آج تک کوئی تحریف نہیں ہوئی ہے۔ قرآن پاک میں پچھلی آسمانی کتابوں کے محرف ہونے کا جگہ جگہ تذکرہ آیا ہے، یہ سب سے بڑی دلیل ان کے محرف ہونے کی موجود ہے، آج بھی ان کتابوں کو آپ دیکھ لیجیے کہیں عبرانی، سریانی زبان میں نہیں ملیں گی بلکہ انگریزی میں ملیں گی، نہ ہی دنیا میں کوئی عبرانی زبان کا جاننے والا ملے گا، لیکن قرآن الحمد للہ عربی زبان میں نازل ہوا، اور الحمد للہ عربی زبان کے جاننے والے بولنے والے کروڑوں سے بھی زائد لوگ موجود ہیں، اور ان شاء اللہ قیامت تک موجود رہیں گے۔ اور قرآن بھی قیامت تک ہرقسم کی تحریف سے محفوظ رہے گا۔ یہودی عیسائی جو کچھ بھی جھوٹ سچ ویڈیو بنائیں، اللہ کے کلام کے مقابلہ میں ان کی من گھڑت باتیں کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند