• >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 155440

    عنوان: ’’کتاب مذہبی داستانیں اور ان کی حقیقت‘‘ اس كتاب اور مصنف كی كیا حقیقت ہے؟

    سوال: اس کتاب مذہبی داستانیں اور ان کی حقیقت از حبیب الرحمن صدیقی کاندھلوی میں بہت سی عجیب و غریب قسم کی باتیں لکھی ہیں۔ اس میں صفحہ نمبر 287 پر لکھا ہے کہ ان امور سے یہ بات خودبخود ثابت ہوجاتی ہے کہ حضرت حسن صحابی نہ تھے کجا کہ حضرت حسین کی صحابیت۔ اس کتاب کے مصنف کا تعلق کچھ لوگ علماء دیوبند سے جوڑ کر علماء دیوبند پر نقد کرتے ہیں۔ اس کتاب کی اور اس کے منصنف کی کیا حقیقت ہے ؟

    جواب نمبر: 155440

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:108-235/L=3/1439

    حضرتِ حسن وحسین صحابی رسول ہیں ان کی آنحضرت ﷺ سے لقاء ثابت ہے جو صحابی ہونے کے لیے کافی ہے، صحابی ہونے کے لیے حالتِ شعوریا بلوغت ضروری نہیں، خود مصنف اس بات کے معترف ہیں کہ حضرت حسن وحسین کو رسو ل اللہ ﷺ نے گود میں لیا ان کا عقیقہ کیا وغیرہ ؛لہذا کتاب ”مذہبی داستانیں اور ان کی حقیقت“ میں مذکور بات درست نہیں اور نہ ہی مصنف کا تعلق علمائے دیوبند سے ہے؛لہذا بعض لوگوں کا اس کی وجہ سے علمائے دیوبند پر نقد بے محل ہے۔

    لا خفاء برجحان رتبة من لازمہ۔ ﷺ۔ وقاتل معہ أوقتل معہ أوقتل تحت رأیتہ علی من لم یلزمہ أو لم یحضر معہ مشہداً وعلی من کلّمہ یسیراً أو ماشاہ قلیلاً أو رأہ علی بعد أوفی حال الطفولة، وان کان شرف الصحبة حاصلاً للجمیع․ (نزہة النظر: ۱۴۳تعریف الصحابی ط: اتحاد)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند