• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 48992

    عنوان: بزرگوں كا فیض كیا عالم برزخ سے بھی جاری ہوتا ہے؟

    سوال: حضرت کیا بزرگوں کا فیض عالم ا برزخ سے بھی جاری رہتا ہے ؟ اس کی دلیل کیا ہے ؟ حضرت اس زمانے کے سلفی حضرات کیوں تصوف کو برا کہتے ہیں جب کے امت مسلمہ کے اکابرین تصوف سے مناسبت رکھتے تھے۔

    جواب نمبر: 48992

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1-1/20135-U بزرگان دین اور اولیائے کرام کی ارواح سے فیض تو ہوتا ہے، ہم اس کا انکار نہیں کرتے، ”دلائل السلوک“ میں بہت ساری احادیث اور واقعات لکھے ہوئے ہیں، مگر حضرت مولانا رشید احمد صاحب گنگوہی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ یہ کاملین کے لیے ہے، عوام کے لیے یہ ممنوع ہے، کیونکہ اس کی وجہ سے ان میں بہت سی بدعقیدگیاں اورخرافات پیدا ہوتی ہیں۔ غیرمقلدین تو تصوف کو، بزرگان دین کو مانتے ہی نہیں، وہ تو حضرات صحابہٴ کرام کی باتوں کو بھی حجت نہیں مانتے ہیں ان لوگوں نے تو سعودیہ میں اپنے آپ کو اہل حق میں دِکھانے کے لیے اپنا نام ”سلفی“ رکھ لیا ہے۔ شروع میں ان لوگوں نے اپنا نام ”وہابی“ رکھا، پھر اس کے بعد بدل کر اپنا نام ”محمدی“ رکھا، اس کے بعد اپنی جماعت کا نام ”اہل حدیث“ رکھا اور اب بدل کر ”سلفی“ نام رکھ لیا، گرگٹ کی طرح رنگ بدل رہے ہیں، یہ تو اہل حق میں سے نہیں ہیں، ان کا قول پیش کرنے سے کیا فائدہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند