• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 152219

    عنوان: کیا یا بدوح لکھی ہوئی تعویذ پہننا شرک ہے؟

    سوال: (۱) کیا یا بدوح (Ya badooh) لکھی ہوئی تعویذ پہننا شرک ہے؟ (۲) یہ یا بدوح ہے کون؟ (۳) بہت س تعویذ میں یا بدوح لکھی ہوئی ہوتی ہے، مہربانی کرکے یہ بتائیں شریعت کی روشنی میں کہ ایسی تعویذ جس پر یا بدوح لکھی ہوئی ہو جائز ہے یا ناجائز؟

    جواب نمبر: 152219

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1093-1000/H=10/1438

     

    (۱) شرک ہونے کی تو تحقیق نہیں۔

    (۲) معلوم نہیں۔

    (۳) امداد الفتاوی میں ہے:

    ”سوال: یا بدوح کے متعلق بعض سریانی زبان میں باری تعالیٰ کا نام بتلاتے ہیں اور بعض موٴکل کا نام کہتے ہیں اور یا کے ساتھ پڑھنے کو بھی منع کرتے ہیں اس کی جو تحقیق حضرت کو ہو اس سے مطلع فرمایا جاوٴں۔ الجواب: مجھ کو کچھ تحقیق نہیں اور بدون تحقیق اس کے پڑھنے کو جائز نہیں سمجھتا (تتمہٴ اولی ص۱۴۵)“۔ (امداد الفتاوی در بحث تعویذات واعمال، ص۸۹، جلد چہارم)

    پس جس تعویذ پر یہ (یا بدوح) لکھا ہوا ہو اس کا استعمال جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند