• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 61975

    عنوان: اگر کوئی شخص امام حسین کو پاگل اور اہل بیت کو دیوانہ کہے تو شریعت ایسے پر کیا حکم لگاتی ہے ؟

    سوال: اگر کوئی شخص امام حسین کو پاگل اور اہل بیت کو دیوانہ کہے تو شریعت ایسے پر کیا حکم لگاتی ہے ؟

    جواب نمبر: 61975

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 40-47/H=2/1437-U ظاہر تو یہ ہے کہ جو شخص پاگل اور دیوانہ بتارہا ہے اس بیہودہ بکواس کو بکنے والا شخص ہی پاگل ہے، اور اگر وہ پاگل ودیوانہ نہیں ہے تو اُس سے معلوم کیجیے کہ امام حسین نامی آدمی سے کس آدمی کو تم مراد لیتے ہو؟ اور اہل بیت کا مصداق کن حضرات کو سمجھتے ہو؟ اور جو کچھ وہ کہے اُس سے اُس کے قول لکھوالیجئے اور اپنی تحریر اور دستخط کے ساتھ پورا پتہ لکھے پھر اُس کی تحریر بھیجئے تب ان شاء اللہ اُس کی تحریر کا مفل جواب ومدلل جواب لکھا جائے گا، اگر وہ پاگل ودیوانہ ہے تو اُس کی بڑ بڑ کی طرف توجہ کی ضرورت ہی نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند