• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 66952

    عنوان: کیا یا رسول اللہ کہنا جائز ہے؟

    سوال: کیا یا رسول اللہ کہنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 66952

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1131-1210/L=11/1437 آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حاضر و ناظر جان کر ”یا رسول اللہ “ کہنا جائز نہیں؛ بلکہ شرک ہو جائے گا؛ البتہ اگر اس عقیدہ کے بغیر محض فرطِ محبت میں یا یہ سمجھ کر کہ فرشتے اس کو آپ علیہ السلام کے پاس پہنچا دیں یا روضہ اقدس کے پاس یہ جملہ کہا جائے تو مضایقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند