• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 58081

    عنوان: پہلے اللہ پر جل جلالہ کہنا

    سوال: مفتی صاحب! سنا ہے کہ پہلے اللہ پر جل جلالہ کہنا واجب ہے ۔ برائے مہربانی اس بارے میں کوئی دلیل یا حوالہ عنایت فرمادیں گے ؟

    جواب نمبر: 5808101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 462-459/B=6/1436-U حدیث شریف میں تو اس کے متعلق کوئی صراحت نہیں گذری، لیکن اپنے اساتذہ کرام سے سنا ہے کہ ”اللہ“ کا لفظ سن کر اس کی عظمت کا اظہار کرنا بہتر ہے، یعنی جل جلالہ کہہ دے یا تعالیٰ کہہ دے۔ یا تباک وتعالی کہہ دے۔ حدیث شریف میں نماز شروع کرتے وقت تکبیر تحریمہ کے بعد ثنا پڑھنے کا ذکر ہے، اس میں تبارک اسمک وتعالی جدک سے غالباً لیا گیا ہے ، یہ کہنا واجب نہیں صرف اولی اور بہتر اور ادب کے درجہ میں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند