• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 148600

    عنوان: كیا جائز چیزوں میں ایکٹر کی نقل کرسكتے ہیں؟

    سوال: ٹی وی،سنیما وغیرہ میں کام کرنے والے کی کسی جائز چیز کو دیکھ کر نقل کرنا جائز ہے ؟ مثلا کپڑے کا رنگ، سلوانے کا انداز وغیرہ۔ کیا اس سے میری آخرت پر برا اثر پڑے گا؟ یا بہتر کیا ہو گا؟برائے کرم بتائیں۔ ممکن ہو تو ویب سائٹ پر نہ ڈالیں۔

    جواب نمبر: 148600

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 431-441/B=5/1438

    مسلمان دنیا میں موٴثر بن کر آیا ہے متأثر بننے کے لیے نہیں آیا ہے، مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے مذہب اسلام کے طریقوں کو اپنائے غیروں کے طریقوں کو نہ اپنائے، مسلمانوں میں جو نیک وصالح لوگ ہیں ان کے لباس کی نقالی کرے۔ غیروں کے طریقوں کی نقالی نہ کرے، غیروں کی نقالی کرنے سے اپنے اوپر بھی بُرا اثر پڑتا ہے، ذہن میں بے راہ روی پیدا ہوتی ہے۔ آخرت سے لاپرواہی ہوتی ہے ۔ اور ٹی وی، سینما، دیکھنا ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند