• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 51617

    عنوان: ایک شخص زندہ مسلمان نے یہ کہا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) مرنے کے بعد مٹی میں مل گئے، وہ ہمیں کچھ نہیں دے سکتے، اس شخص کی اس بات پر شریعت کا کیا حکم ہے؟

    سوال: ایک شخص زندہ مسلمان نے یہ کہا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) مرنے کے بعد مٹی میں مل گئے، وہ ہمیں کچھ نہیں دے سکتے، اس شخص کی اس بات پر شریعت کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 51617

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 000-000/M=5/1435-U حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک قبر شریف میں بالکل محفوظ ہے، مٹی اس میں کوئی تغیر نہیں کرسکتی، جو شخص اس کے خلاف عقیدہ رکھے وہ باطل ہے: قائل مذکور کی بات کی پوری وضاحت خود اس کے قلم سے دستخط سے لکھ کر استفتاء کرنا چاہیے تھے۔ عن أوس بن أوس مرفوعاً إن اللہ عز وجل حرم علي الأرض أن تأ کل أجسامنا رواہ أبوداوٴد والنسائی وابن ماجہ․․ (الترغیب والترہیب: ۱/ ۴۹۱ بیروت) والبیہقي في کتاب حیاة الأنبیاء عن أنس أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: الأنبیاء أحیاء في قبورہم یصلون (أنباء الأذکیاء بحیاة الأنبیاء للسیوطي: ۴/ ۱۴۷ بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند