• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 150056

    عنوان: کیا اللہ کے لیے لفظ بھگوان ، گوڈ، خدا وغیرہ استعمال کرسکتے ہیں؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا اللہ کے لیے لفظ بھگوان ، گوڈ(God) ، خدا وغیرہ استعمال کرسکتے ہیں؟یہ صحیح ہے یا غلط ؟اگر غلط ہے تو کیوں؟

    جواب نمبر: 150056

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1004-1136/L=9/1438

    ”خدا“ عربی زبان کا لفظ نہیں، فارسی لفظ ہے جو عربی لفظ ”رب“ کے مفہوم کو ادا کرتا ہے ”رب“ اسماء حسنیٰ میں شامل ہے اور قرآن وحدیث میں بار بار آتا ہے ، فارسی اور اردو میں اسی کا ترجمہ ”خدا“ کے ساتھ کیا جاتا ہے ، اس لئے ”خدا“ کہنا صحیح ہے اور ہمیشہ سے اکابر امت اس لفظ کو استعمال کرتے آئے ہیں۔ (آپ کے مسائل قدیم:/۷ ۷۹) اس کے علاوہ اللہ کے لیے دوسرے مذاہب میں رائج الفاظ سے گریز کرنا چاہیے بالخصوص جبکہ غیراللہ پر بھی ان کے یہاں اس لفظ کے استعمال کا رواج ہو، جیسے غیر مسلم اللہ کے علاوہ پر بھی بھگوان کا اطلاق کردیتے ہیں اور بھگوان کرشن اوربھگوان رام کہنا ان کے یہاں رائج ہے ۔                                                                              


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند