• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 161796

    عنوان: ناواقف شخص کا کہنا کہ طلاق کیا چیز ہے؟

    سوال: کیا ایمان والا یہ کھنے سے کہ طلاق کیا چیز ہوتی ہے ، ایمان سے خارج ہو جا تا ہے ، حالانکہ وہ غیر ایمان والوں کی بستی میں رہتاہے ، ہم نے اس سے پوچھا کیا تم جانتے ہو ایمان کیا ہے ؟ اس نے جواب دیا مجھے معلوم نہیں ہے ، ایمان کیا ہے ، پھر پوچھا اسلام کیا ہے ، اس نے کھا معلوم نہیں، مکمل جواب تحریر فرمائیں۔

    جواب نمبر: 161796

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:6287-983/H=9/1439

    بے پڑھا ناواقف شخص اگر یہ کہے کہ ”طلاق کیا چیز ہوتی ہے“ اور اس کا مطلب یہ ہو کہ میں طلاق کا مطلب نہیں جانتا کوئی بتادے، تو اس سے اس کے ایمان کے زائل ہونے کا حکم نہیں ہوتا واقف لوگوں کو چاہیے کہ اس کو سمجھادیں یا پھر مقامی قریبی کسی عالم کے پاس لے جاکر ان سے درخواست کردیں وہ مسئلہ کو اچھی طرح ان شاء اللہ سمجھادیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند