• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 59241

    عنوان: ابھی حال ہی میں ہمارے علاقے میں بریلویت کے نام سے ایک فتنہ شروع ہوا ہے جس کے قائد اعلی حضرت ہیں، بریلوی ہمارے علماء کو ڈانٹتے ہیں جس سے مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے، اب مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    سوال: میں بنگلہ دیش سے ہوں، اور ابھی یونیورسٹی سے پڑھائی مکمل کی ہے، میں نے دنیوی تعلیم حاصل کی ہے مگر میں بچپن ہی سے دیوبند ی علماء کا معتقد رہا ہوں، ابھی حال ہی میں ہمارے علاقے میں بریلویت کے نام سے ایک فتنہ شروع ہوا ہے جس کے قائد اعلی حضرت ہیں، بریلوی ہمارے علماء کو ڈانٹتے ہیں جس سے مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے، اب مجھے کیا کرنا چاہئے؟ براہ کرم، ان کے عقائد کی غلط فہمیوں کی فہرست فراہم کریں۔ جزاک اللہ خیرا۔

    جواب نمبر: 59241

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 764-612/D=7/1436-U

    دو مختصر کتاب کا نام لکھتے ہیں: (۱) محاضرہٴ علمیہ برموضوع ردّ رضاخانیت مولانا مفتی محمد امین صاحب پالنپوری دامت برکاتہم۔ (۲) ”جواب حاضر ہے“ یہ دونوں کتابیں دارالعلوم دیوبند کے مکتبہ سے چھپی ہیں۔ (۳) تیسری کتاب کچھ موٹی ہے ”بریلویت طلسم فریب یا حقیقت“ موٴلفہ ڈاکٹر ا بوعدنان سہیل، یہ تینوں کتابیں دوبند کے تجارتی کتب خانوں سے فراہم ہوسکتی ہیں، یا بنگلہ دیش میں بھی مل جائیں گی حسب فرصت اس کا مطالعہ کرلیں، ان شاء اللہ حقیقت روشن ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند