• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 603381

    عنوان:

    سبقت لسانی میں اللہ تعالیٰ کو گالی نكل جانا

    سوال:

    مفتی صاحب محترم سوال یہ ہے کہ دو بندے آپس میں گپ شپ کر رہے تھے ایک دوسرے کو گالی دے رہے تھے کہ اچانک ایک سبقت لسانی میں اس کو گالی دے رہے تھے کہ اس کہ منہ سے سہوا اللہ کو گالی نکلی اب اس بندے نے شہادت کا کلمہ دوبارہ پڑھا ایسی صورت میں وہ بندہ اسلام سے خارج ہوگیا کہ نہیں اب وہ تجدید ایمان کیسے کریں دو بندوں کے سامنے کریں کوئی طریقہ کار بتاؤ وہ دل میں بہت پریشان ہیں بار بار اس کو شک ہوتا ہے کہ وہ کافر ہوگیا توبہ بھی کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 603381

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 768-542/H=07/1442

     گر واقعةً سبقت لسانی سے سہواً یہ الفاظِ قبیحہ زبان سے بلا قصد نکل گئے تو ایسی صورت میں کفر کا حکم عائد نہ ہوگا۔ شہات کا کلمہ پڑھ لیا اچھا کیا مزید توبہ استغفار اور دعاء کا اہتمام کرتے رہنا چاہئے کہ یا اللہ زبان وغیرہ کے فتنہ سے محفوظ فرمایئے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند