• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 604811

    عنوان: لڑکی کی شادی میں جا کر کھانا کھانا جائز ہے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ (۱) کیا کسی کی لڑکی کی شادی میں جا کر کھانا کھانا جائز ہے؟

    (۲) اور اگر کسی شادی میں غیر اسلامی رسمیں شامل ہوں جیسے کہ جہیز، ہلدی، جوتے چرائی، سلامی تو کیا اس میں شامل ہونا ٹھیک ہے؟

    (۳) اگر ان رسمیات کے خلاف لڑتے ہوئے میرے گھروالے ناراض ہوں تو کیا کریں؟ ان رسمیات کو چھوڑ دیں یا رشتہ داروں کو یا گھروالوں ؟

    براہ کرم، یہ فتوی مجھے مسجدوں میں بھی پیسٹ کرنا ہے اس لیے جواب تھوڑا تفصیل میں دیجئے ۔

    جواب نمبر: 604811

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1007-647/B=10/1442

     (۱) لڑکی کی شادی میں کھانا کھلانا مسنون طریقہ نہیں ہے، ہاں اگر کھلادیا تو جائز ہے۔ اس لئے وہاں کھانا کھاسکتے ہیں۔

    (۲) جہاں غیر اسلامی اور ناجائز رسمیں ہوں وہاں جانے سے اجتناب کرنا چاہئے۔

    (۳) آہستہ آہستہ گھر والوں کو سمجھانے کی کوشش کریں۔ زمانہ دراز سے جو رسمیں ہمارے معاشرہ میں داخل ہیں ان کو ایک دم نکالنا مشکل ہے، ا س کے لئے کافی وقت اور کافی محنت درکار ہے۔ ان رسموں کو دور کرنے کی کوشش میں لگے رہیں اور ا ن کے لئے ہدایت کی دعا بھی کرتے رہیں۔

    نوٹ:۔ مسجدوں میں لگانے کے لئے کسی مستند عالم سے لکھواکر لگائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند