• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 175569

    عنوان: مرد کیلئے سوناپہننے كا حكم؟

    سوال: ۱- کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کیا مرد کا بال کو بلیک کلر کروانا جائز ہے؟ ۲- مرد کیلئے سوناپہنناشرعاًحرام ہے اس کی علت کیا ہے؟ اور چاندی پہننا جائز ہے کتنی مقدار پہننا جائز ہے؟ اور کیا کیا چیزیں چاندی کی پہن سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 175569

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 481-410/B=06/1441

    (۱) مردوں کو اپنے سر کے بالوں میں کالا خضاب لگانے کی احادیث میں ممانعت آئی ہے۔ اس لئے بال کو بلیک کلر کرانا جائز نہیں ہے۔

    (۲) اس کی علت یہ ہے کہ حدیث میں ممانعت آئی ہے۔ بڑے ڈاکٹروں کی تحقیق یہ ہے کہ اس سے نامردی پیدا ہوتی ہے۔ صرف چاندی کی انگوٹھی وہ بھی ۴/ گرام ۳۷۴/ ملی گرام سے کم وزن کی پہن سکتا ہے چاندی کا اور کوئی زیور نہیں پہن سکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند