• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 603240

    عنوان:

    دوسروں کی ویڈیوز اپنے چینل پر اپلوڈ کرکے پیسہ کمانا؟

    سوال:

    میرا یوٹیوب چینل ہے اور میں دوسروں کی ویڈیوز استعمال کر کے اپنے چینل پر اپلوڈ کرتا ہوں جس کی مجھے کوئی پابندی نہیں البتہ یوٹیوب کی پالیسی ہے کہ اپ کاپی رائٹ ویڈیو نہیں اپلوڈ کر سکتے زیادہ تر کونٹنٹ امریکہ نیوز کا استعمال کرتا ہوں اور ان ویوز سے کمائی اچھی بھلی ہو جاتی ہے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ پیسہ حلال ہے یا حرام؟ اور یوٹیوب سے صحیح کمائی کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟

    جواب نمبر: 603240

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:616-747/L=10/1442

     مذکورہ بالا صورت میں ذرج ذیل شرائط کی رعایت کے ساتھ آپ کے لئے دوسروں کی ویڈیوز اپنے چینل پر اپلوڈ کرکے پیسہ کما سکتے ہیں اور اس سے حاصل شدہ آمدنی بھی آپ کے لئے حلال ہوگی: (۱) دوسروں کے ویڈیوز ڈالنے کی قانوناً اجازت ہو۔(۲) اپنے یوٹیوپ اکاونٹ پر جو ویڈیوز ڈالیں ان میں کسی جاندار کی تصویر نہ ہو۔ (۳)جو ویڈیوز ڈالی جائیں وہ صرف جائز اور مفید معلومات پر مشتمل ہوں (۴)اگر ویڈیوز کسی کاروبار یا اسکیم سے متعلق ہو تو وہ کاروبار اور اسکیم شرعا جائز ہو۔ (۵)آپ یوٹیوپ کمپنی کو اپنے اکاونٹ کی ویڈیوز پر اشتہار ڈالنے کی اجازت نہ دیں ؛ کیونکہ اجازت دینے کی صورت میں یوٹیوپ کمپنی ہر طرح کے جائز وناجائز اشتہار ڈالتی ہے ۔

    وظاہر کلام النووی فی شرح مسلم الإجماع علی تحریم تصویر الحیوان، وقال: وسواء صنعہ لما یمتہن أو لغیرہ، فصنعتہ حرام بکل حال لأن فیہ مضاہاة لخلق اللہ تعالی، وسواء کان فی ثوب أو بساط أو درہم وإناء وحائط وغیرہا اہ (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 1/ 647)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند