• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 57591

    عنوان: ایک عزیز حرامکاری (زنا) اور فحاشی جیسی برائی عادت میں پڑ گیا ہے، ا سے صحیح راستے پر لانے کے لیے کیا کیا جائے ؟

    سوال: ایک عزیز حرامکاری (زنا) اور فحاشی جیسی برائی عادت میں پڑ گیا ہے، ا سے صحیح راستے پر لانے کے لیے کیا کیا جائے ؟

    جواب نمبر: 57591

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 332-272/D=4/1436-U اس کے لیے دل سے بارگاہ ایزدی میں دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اسے ہدایت دیدے۔ اچھے لوگوں کی صحبت میں بیٹھنے پر آمادہ کریں، برے ساتھیوں سے دوری اختیار کرنے کی تاکید کریں، برائیوں کا انجام دنیا کی ذلت اور آخرت کا عذاب شدید ہے، یہ بات اسے سمجھائیں اور دل میں اس کے بٹھلائیں۔ تبلیغی جماعت میں کچھ وقت اس کا لگوادیں، ان شاء اللہ فائدہ ہوگا، یہ ابھی نہ ہوسکے تو مقامی طور پر جماعت کی جو محنت ہورہی ہے اور ان کے بیانات ہوتے ہیں، ان میں شریک کرنے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند