• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 41432

    عنوان: عورتوں کے لیے زینت اختیا رکرنا بلاشبہ جائز ہے، مگر غیرقوموں کی نقالی یا ان کا طریقہ اختیار کرنا درست نہیں

    سوال: میرا نام راشد ہے اور میں ایک شادی شدہ لڑکا ہوں اور میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا مسلمان عورتوں کو ہونٹ لالی ، بندیا ، سندور اور نیل پالش لگانا جائز ہے یا نہیں؟ براہ کرم، قران اور حدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں اگر اس سے متعلق کوئی حدیث بھی ہو تو اسے بھی پیش کریں تاکہ ہم سب اپنے مسلم معاشرے کو زیادہ سے زیادہ ٹھیک کر سکیں۔

    جواب نمبر: 41432

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1803-1400/B=11/1433 عورتوں کے لیے زینت اختیا رکرنا بلاشبہ جائز ہے، مگر غیرقوموں کی نقالی یا ان کا طریقہ اختیار کرنا درست نہیں، ہونٹوں پر لالی لگانا، انگوٹھوں اور انگلیوں پر پالش لگانا سیندور لگانا یہ سب غیر قوموں کا طریقہ ہے اور بندیا لگانا تو کفر کی نشانی ہے، اس لیے مسلم عورتوں کو ان سب سے اجتناب کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند