• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 31126

    عنوان: میری خالہ کو سات سال پہلے کینسر ہوگیا تھا

    سوال: میری خالہ کو سات سال پہلے کینسر ہوگیا تھا، علاج کرا یا گیا اور فائدہ بھی ہوا تھا ، لیکن پچھلے ایک سال سے پھر سے طبیعت خراب ہوگئی ہے اور ان کو ریکٹم میں بہت دردہے تو ہمیں پتا چلاہے کہ ان کو اونٹ کا دودھ اور پیشاب ملاکے پلانے پر درد کم ہوتاہے ۔ شاید بخاری کی بھی ایک روایت ہے اونٹ کا دودھ اورپیشاب کے بارے میں۔ براہ کرم، بتائیں کہ ایسا کرنا جائز ہے؟کیا ہم اونٹ کا دودھ اور پیشاب استعمال کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 31126

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 499=418-4/1432 اونٹنی کا دودھ تو پلاسکتے ہیں، مگر اس کا پیشاب پلانا جائز نہیں، حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ کا یہی مسلک ہے، بہت ہی بہتر سے بہتر دوائیں اس کے بدلہ میں ایجاد ہوچکی ہیں، اونٹ کا پیشاب پینے یا پلانے کی ضرورت نہیں ہے، بخاری کی جس روایت میں جواز کا ذکر ملتا ہے وہ مخصوص لوگوں کے لیے تھا، یہ حکم عام نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند