• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 610030

    عنوان:

    بعض مسجدوں میں جمعرات کے دن لاؤڈ اسپیکر سے چندہ کرنا؟

    سوال:

    سوال : حضرت سوال یہ ہے کہ ہمارے یہاں بعض مسجدوں میں جمعرات کے دن لاؤڈ اسپیکر پر مسجد کے لے چندہ مانگا جاتا ہے لوگ بھی دس،بیس،پچاس روپے بھجواتے ہیں اور امام صاحب ان کا نام لے لے کر مائک پر ہی دعا دیتے ہیں اللہ قبول فرمائے وغیرہ وغیرہ۔ تو یہ عمل کہاں تک درست ہے ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 610030

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 852-646/M=07/1443

     بعض گاؤں‏، دیہات كی مسجدوں میں جمعرات كے دن مذكورہ طریقے پر چندے كا جو رواج ہے وہ خرابیوں پر مشتمل ہونے كی وجہ سے لائق ترك ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند