• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 608394

    عنوان:

    تنخواد دار ملازم کا فائل کے پیسے وصول کرنا کسا ہے ؟

    سوال:

    سوال : مخترم جناب! میں نے ایک پروپرٹی کمپنی میں نوکری شروغ کی ہے ۔میں اور میرا دوسرا دوست اُس کمپنی میں اکونٹنٹ کا جاب(نوکری) کرتے ہیں جس میں ہمیں تنخواہ ملتی ہے اور میرا دوسر ا دوست جب کوئی بندہ پلاٹ خریدتا ہے تو وہ اُس خریدنے والے سے 1000 یا 2000 روپے لیتا ہے ، میں اُن کو کہتا ہوں کہ یہ پیسے حرام ہیں پلاٹ والا بندہ اپنی مرضی سے نہیں دیتا اور آپ اُن کو مجبور کرکے پیسے مانگتے ہو ، وہ کہتا ہے کہ پیسے فائل کے پیسے جب بھی لیں گے تو بعد میں آدھا آدھا بانٹیں گے ، میں ان کو منع کرتا ہوں لیکن وہ نہیں مانتا اور کہتا ہے کہ یہ ہمارا حق ہیں۔

    برائے کرم جواب جلد دیں مجھے یہ جاب بہت مشکل سے ملی ہے میں اس مسئلے کی وجہ سے اس جاب کو جھوڑنے کے لئے تیار ہوں۔

    جواب نمبر: 608394

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:303-226/B-Mulhaqa=5/1443

     کاروائی کی تکمیل اورفائل تیار کرنا اگر آپ کے دوست کا فرض منصبی ہے جیساکہ سوال سے اندازہ ہوتا ہے تو صورت مسئولہ میں اس کے لیے کسٹمر سے فائل کے نام پررقم لینا شرعا جائز نہیں ہے اور اس میں آپ کی شرکت بھی جائز نہیں ہے ۔عن عبد اللہ بن عمرو، قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لعنة اللہ علی الراشی والمرتشی(سنن ابن ماجہ 2/ 775،رقم:2313]


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند