• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 37055

    عنوان: بينك كي نوكري

    سوال: شریعت کی رو سے بینک کی نوکری کرنا کیسا ہے؟آج کل جو اسلامی بینک کے نام سے جو بینک ہیں، کیا یہ سود سے پاک ہیں؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 37055

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 278=217-3/1433 چونکہ بینک کی نوکری میں سودی حساب و کتاب بھی لکھنا پڑتا ہے یا اسے چک کرنا ہوتا ہے اور سودی حساب وکتاب لکھنے والوں پر حدیث پاک میں لعنت آئی ہے۔ اس لیے یہ کام حرام وناجائز ہے، حرام وناجائز کی اجرت اور تنخواہ بھی حرام وناجائز ہوتی ہے، مسلمانوں کو ایسی نوکری سے اجتناب کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند