متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 4090
انکم ٹیکس سے بچنے کے لیے جعلی انوسٹمنٹ ثبوت جیسے جعلی کرایا معاہدہ یا کوئی دوسری پالیسی پیش کرنا جائز ہے؟
انکم ٹیکس سے بچنے کے لیے جعلی انوسٹمنٹ ثبوت جیسے جعلی کرایا معاہدہ یا کوئی دوسری پالیسی پیش کرنا جائز ہے؟
جواب نمبر: 409031-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 207=207/ م
انکم ٹیکس سے بچنے کے لیے جعلی ثبوت جیسے جعلی کرایہ وغیرہ پیش کرنا جائز نہیں، یہ جھوٹ اور دھوکہ دہی ہے جو ناجائز ہے، اور دوسری پالیسی سے آپ کی کیا مراد ہے؟ اس کی وضاحت کی جائے تو حکم لکھا جاسکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کہا جاتا ہے کہ کھانے کی جن چیزوں میں E لکھا ہوتا ہے انھیں نہیں کھانا چاہیے، تو اس کا صحیح صحیح کوڈ کتنے نمبر سے کتنے نمبر تک ہے؟
کچھ دنوں قبل ایک مسلمان مردے کے پوسٹ مارٹم کے سلسلے میں لوگوں کے درمیان کچھ بات چیت ہوئی۔ اسی سلسلے میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا اسلام کسی مسلمان مردے کے پوسٹ مارٹم کی اجازت دیتا ہے؟پوسٹ مارٹم کے بعد لاش خراب جاتی ہے۔ شریعت کیا کہتی ہے، رہ نمائی فرمائیں۔
میں ایک بار میں کام کرتا ہوں جہاں بہت سارے لوگ شراب پینے کے لیے آتے ہیں۔ میں بار کے بیرونی دروازہ کا پہرہ دار ہوں۔ میں نہیں جانتا ہوں کہ کیوں، لیکن میں اپنے آپ کو مجرم محسوس کرتاہوں۔ میں نے بہت سارے مسلم علماء سے بات چیت کی، لیکن مجھے کہیں سے درست جواب ہاں یا نہ میں نہیں ملا۔ کیا اسلام میں اس کی اجازت ہے یا نہیں؟
690 مناظراگر کسی آدمی کے دونوں گردے خراب ہو جائیں اور ڈاکٹر یہ کہے کہ اگر کوئی ان کو اپنا ایک گردہ دے دے تو افاقہ ہوسکتا ہے۔ تو کیا یہ جائز ہے کہ ایک زندہ آدمی اپنا ایک گردہ دے دے،اور دونوں حضرات ایک ایک گردے پر زندگی بسر کریں؟ (۲) اگر کسی حادثہ میں ایک آدمی کا ہاتھ کٹ کر الگ ہوجائے تو کیا وہ کٹا ہوا ہاتھ نجس ہوگا؟ اور کیا اس کٹے ہوئے ہاتھ کودوبارہ بدن سے جوڑنا /منسلک کرنا جائز ہے؟ (۳) ایک آدمی کا چہرہ جل گیا اور ڈاکٹر چاہتا ہے کہ اسی آدمی کی ران کی کھال نکال کر چہرہ پر لگائے، تو کیا یہ جائز ہے کہ ایک آدمی کا ایک عضو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرے؟ فتاوی رحیمیہ، جلد:۱۰/ص:۱۷۷) میں جائز لکھا ہے۔ لیکن کیا یہ تکریم انسانی کے خلاف نہیں ہوگا؟ برائے مہربانی ہر جز وکا جواب دلیل کے ساتھ عنایت فرماویں۔
1645 مناظرکیا اسلام میں سگریٹ نوشی جائز ہے یا نہیں؟ کیا آپ مجھے سگریٹ چھڑانے میں معاون کوئی دعا بتادیں گے؟
1408 مناظرقوالی
کے بارے میں پہلے بھی سوال کیا تھا کہ قوالی مطلقاً جائز ہے یا اس کی کوئی شرط
ہے؟ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں آیا۔ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔