• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 55687

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ ایک شخص کی سرکاری ملازمت ہے اور وہ ہر مہینہ تنخواہ بھی لیتاہے تو کیا وہ پیسے حلال ہے ؟ اگر چہ وہ کسی عالم کا بیٹا کیوں نہ ہو تو مہربانی فرما کر جواب تفصیل سے دیجئے گا ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ایک شخص کی سرکاری ملازمت ہے اور وہ ہر مہینہ تنخواہ بھی لیتاہے تو کیا وہ پیسے حلال ہے ؟ اگر چہ وہ کسی عالم کا بیٹا کیوں نہ ہو تو مہربانی فرما کر جواب تفصیل سے دیجئے گا ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔

    جواب نمبر: 55687

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1364-1364/M=11/1435-U ملازمت چاہے سرکاری ہو یا پرائیویٹ، اگر ملازمت جائز کام کی ہے اور ملازم کام پورا کرتا ہے تو اس کے لیے تنخواہ جائز اور حلال ہے او راگر وہ ڈیوٹی انجام نہیں دیتا اور ضابطے کے خلاف غیر حاضری کے دنوں کی بھی تنخواہ لیتا ہے تو یہ ناجائز ہے چاہے ایسا کرنے والا عالم کا بیٹا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند