• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 56231

    عنوان: گوگل ایک انٹرنیٹ کمپنی ہے، اس میں یوٹیوب نام سے ایک ویب سائٹ ہے، گوگل کمپنی سے ایک اکاؤنٹ بنانا ہوتاہے جب گوگل اکاؤنٹ کی اجازت دیدیتاہے تو یوٹیوب پر آڈیو/ویڈیو پر مشتمل نعت ، اسلامی بیانات اور دستاویزی ویڈیو اپلوڈ (ڈالنا) کرنا ہوتاہے جس پر گوگل اشتہار لگاتاہے اور گوگل اس اشتہار کا پیسہ لیتاہے اور پھر اس میں سے اکاؤنٹ کے مالک کو بھی پیسے دیتا ہے۔

    سوال: گوگل ایک انٹرنیٹ کمپنی ہے، اس میں یوٹیوب نام سے ایک ویب سائٹ ہے، گوگل کمپنی سے ایک اکاؤنٹ بنانا ہوتاہے جب گوگل اکاؤنٹ کی اجازت دیدیتاہے تو یوٹیوب پر آڈیو/ویڈیو پر مشتمل نعت ، اسلامی بیانات اور دستاویزی ویڈیو اپلوڈ (ڈالنا) کرنا ہوتاہے جس پر گوگل اشتہار لگاتاہے اور گوگل اس اشتہار کا پیسہ لیتاہے اور پھر اس میں سے اکاؤنٹ کے مالک کو بھی پیسے دیتا ہے۔

    جواب نمبر: 56231

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID:29-29/Sn=1/1436-U گوگل کی طرف سے لگائے ہوئے اشتہارات عموما تصویر محرم پر مشتمل ہوتے ہیں، نیز ان میں حلال، حرام، جائز و ناجائز ہرطرح کے کار وبار سے متعلق اشتہارات ہوتے ہیں؛ اس لیے اگر اکاوٴنٹ ہولڈر جو آڈیو ،ویڈیو اَپ لوڈ کرنا ہے وہ مباح اور تصویر محرم سے خالی ہوں پھر بھی جب تک یہ اطمینان نہ ہوجائے کہ ان آڈیو اور ویڈیوز پر لگنے والے اشتہارات حلال کاروبار کے ہیں نیز تصویر محرم سے خالی ہیں، تب تک اس سے حاصل شدہ آمدنی کو کراہت سے خالی نہیں کہا جاسکتا؛ اس لیے احتیاط ضروری ہے، مبادا آپ ناجائز اورحرام امور کو فروغ دینے کا ذریعہ بن جائیں، باقی اگر اکاوٴنٹ ہولڈر ناجائز یا تصویر محرم پر مشتمل آڈیو، ویڈیو اَپلوڈ کرتا ہے تب تو اس سے حاصل شدہ آمدنی بہرحال ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند