• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 605484

    عنوان:

    ڈونیشن دینے كی وجہ سے غیر مستحق كو نوكری دینا؟

    سوال:

    اہل صلاحیت ٹیچر کو چھوڑ کر کسی اور ٹیچر کو اس لیے نوکری دینا کہ وہ ٹرسٹ کو ڈونیشن دے گا اور اس ڈونیشن کے ذریعہ اسکول یا ٹرسٹ کا کوئی کام نکالا جائیگا کیا اس طرح ڈونیشن والے ٹیچر کو نوکری پر لینا اور ڈونیشن کو مسلم ٹرسٹ میں استعمال کرنا جائز ہے شرعی پہلو کو سامنے رکھ کر اس مسئلہ پر رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 605484

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 953-772/M=11/1442

     ٹیچر کا انتخاب، اہلیت و صلاحیت کی بنیاد پر ہونا چاہئے، کسی نااہل شخص کو محض اس امید پر ٹیچر کے لئے بحال کرلینا کہ وہ ٹرسٹ کو چندہ دے گا یہ دیانت کے خلاف ہے، اگر کوئی ٹیچر یا ملازم بلاجبر و دباوٴ کے محض خوش دلی سے ٹرسٹ کو ڈونیشن دے تو اس کا لینا اور استعمال کرنا، ناجائز نہیں لیکن ملازمت پانے کے لیے ڈونیشن دینا لینا یا ملازمت کے بعد جبر و دباوٴ میں ڈونیشن دینا لینا، ناجائز ہے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند