• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 1591

    عنوان:

    کسی مریض کو خون دینا شریعت میں جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    کسی مریض کو خون دینا شریعت میں جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 1591

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 959/ ج= 959/ ج

     

    جب کسی مریض کی ہلاکت کا خطرہ ہو، اور ماہر ڈاکٹر کی نظر میں اس کی جان بچنے کا خون چڑھانے کے علاوہ کوئی راستہ نہ ہو یا مریض کی ہلاکت کا تو خطرہ نہیں ہے لیکن ماہر ڈاکٹر کی نظر میں خون چڑھائے بغیر صحت کا امکان نہیں ہے تو مریض کو خون چڑھانے کے لیے اسے ہدیہ کے طور پر اپنا خون دے سکتے ہیں بشرطیکہ خون دینے والا اتنا کمزور نہ ہو کہ خون نکلوانے کے بعد خود خون کا محتاج یا شدید ضعف کا شکار ہوجائے۔ خون فروخت کرنا جائز نہیں کیونکہ خون شرعاً مال نہیں ہے، یاد رہے کہ یہ جواب اس صورت میں ہے کہ خون دینے سے آپ کی مراد اپنا خون کسی کو دینا ہو، اور اگر خون دینے سے مریض کو خون چڑھانا ہے تو اس کے جواز کی وہی دو شکلیں ہیں جو اوپر ذکر کی گئیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند