• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 145573

    عنوان: اشتہار منظور کرانے کے لیے سرکولیشن کی غلط جانکاری رجسٹریشن آفس کوفراہم کرنا

    سوال: میں ایک اردو اخبار میں ٹائپنگ اور پیج میکنگ کی حیثیت سے کام کرتا ہوں۔میں نے کئی لوگوں سے سنا ہے کہ اس کے ذریعہ کمائی گئی رقم حلال نہیں ہے ۔کیونکہ اخبار کا دارو مدار اشتہارات پر ہوتا ہے ۔ اور اس میں سرکاری اشتہارات بھی ہوتے ہیں جس کو شائع کرانے کیلئے سلرکولیشن سرٹیفکیٹ کی ضرورتی پڑتی ہے ۔ اس کیلئے اخبار کا سرکولیشن یعنی آپ کا اخبار کتنے دنوں سے مارکیٹ میںآ رہا ہے اور اس کے کتنے ریڈرس ہیں وغیرہ کی تفصیل دینی ہوتی ہے ، تب کہیں جاکر اشتہارات کی اشاعت کیلئے منظوری ملتی ہے ،اس سلسلے میں میں نے اس فیلڈ کے لوگوں سے سنا ہے کہ سرکیولیشن وغیرہ کی غلط جانکاری رجسٹریشن آفس کو فراہم کر مثلاً آپ کے اخبار کے ریڈرس 2000ہیں اور ر اشتہارمنظور کرانے کیلئے کم از کم 10000ریڈرس ہونا شرط ہے تو وہ آفس کے سامنے 10000ریڈرس بتاکر اشتہار منظور کروالیتے ہیں جو کہ غلط ہے ،تو کیا ان صورتوں میں میرا اس نیوز پیپر میں کام کرنا جائز ہے ؟ اور اس کے ذریعہ کمائی گئی رقم حرام ہے یا حرال؟ کیونکہ میں نیوز پیپر میں بحیثیت ایک اسٹاف کے کام کرتا ہوں۔ان چیزوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ۔یہ سب کمپنی کے مینجمنٹ کا کام ہے ۔مجھے کمپنی کے ذریعہ جو مقررہ وقت دیا گیا ہے کام کیلئے میں اس میں کمپنی کا کام کرتاہوں جس کے عوض کمپنی مجھے تنخواہ دیتی ہے ۔میں کافی دنوں سے اس کو لیکر فکر مند ہوں ،براہِ مہربانیتفصیل کے ساتھ جواب دیں ۔اللہ آپ کو جزائے خیردے ۔

    جواب نمبر: 145573

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 052-060/M=2/1438

    اشتہار منظور کرانے کے لیے سرکولیشن کی غلط جانکاری رجسٹریشن آفس کوفراہم کرنا یہ بہرحال غلط ہے اور ناجائز اشتہارات و غلط اخبار کو شائع کرکے اس سے آمدنی حاصل کرنا بھی ناجائز ہے نیوز پیپر میں آپ سے متعلق جو کام ہے اگر وہ جھوٹ، غلط بیانی اور ناجائز امور کے ارتکاب سے خالی ہے تب تو آپ کا کام و اجرت پر حرام و ناجائز کا حکم نہیں لیکن اگر معاملہ ایسا نہیں ہے تو اس کام سے احتراز کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند