• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 604096

    عنوان:

    جو راشن حكومت نے گھر چھوڑنے كی وجہ سے دیا تھا‏، كیا وہ ہمارے لیے درست ہے؟

    سوال:

    میں شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز ہو جب میں نے گھر چھوڑا تو حکومت ہم کو مہینہ میں ایک بار راشن دیتا تھا اب ہم دوبارہ گھر چلا گیا حکومت سے چھپ کے کے ابھی حکومت کو پتہ نہیں کہ یہ بندہ گھر گیا ہے ابھی ہم حکومت یہ راشن دیتا ہے کیا یاریشن میرے لئے صحیح ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 604096

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 713-583/D=08/1442

     صورت مسئولہ میں حکومت اگر آپ کو راشن ملازمت کی وجہ سے دے رہی ہے تو آپ کے لئے راشن کا لینا بہر صورت جائز ہے اور اگر یہاں مقیم رہنے اور اپنا ذاتی مکان چھوڑ کر آنے کی وجہ سے دے رہی ہے تو اب یہ راشن لینا صحیح نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند