متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 69454
جواب نمبر: 69454
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 977-801/D=11/1437 ایل آئی سی میڈیکلیم کی پالیسی میں سود اور جوا دونوں پایا جاتا ہے اس لیے اس سے فائدہ اٹھانا جائز نہیں ہے، اگر کسی مجبوری کے تحت (مثلا انکم ٹیکس سے بچنے کی غرض سے) کرا لیا ہے تو صرف اسی قدر رقم سے فائدہ اٹھانا جائز ہوگا جو آپ نے جمع کی ہے خواہ ایک سال میں جمع کی ہو یا متعدد سالوں میں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند