• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 12259

    عنوان:

    مفتی صاحب میرے چند سوالوں کے جواب دیں مہربانی ہوگی۔ (۱)میرے ابو کا انکم ٹیکس کو کم کرنے کے لیے میں نے ICICI Prudential (ایک کمپنی جو کہ انشورنس، پراپرٹی، فائنانس خدمات مہیا کراتی ہے) میں سالانہ چوبیس ہزار روپیہ کا بنا ہوں، جس سے ابو کو چوبیس ہزار میں سالانہ چھ ہزار کی چھوٹ ملتی ہے۔ یہ اسکیم تین سال کی ہے یعنی بہتر ہزار جمع کرنے پر مجھے آئی سی آئی سی کی طرف سے ایک لاکھ پچیس ہزار روپیہ ملیں گے اور ابو کو تین سال کی اٹھارہ ہزار روپیہ کی چھوٹ ملے گی۔ مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا میں ایک لاکھ پچیس ہزار روپیہ استعمال کرسکتاہوں؟ (۲)کیا لڑکی اپنی نماز میں عربی کے اردو معنی پر دھیان دے سکتی ہے؟ (۳)مجھے نیک اورخوبصورت لڑکی سے شادی کرنے کے لیے کوئی وظیفہ بتادیں میری دولت میں اضافہ کے لیے کچھ وظیفہ بتادیں۔ نیز میرے لیے دعا کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12259

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 967=779/ھ

    (۱) اصل جمع کردہ رقم (بہتر ہزار72,000) پر جو زائد رقم ملے گی وہ سود ہے، اس زائد رقم کا آپ کو اپنی ذات یا اہل وعیال پر خرچ کرنا جائز نہیں، بلکہ وہاں سے نکال کر غرباء فقراء مساکین محتاجوں کو وبال سے بچنے کی نیت کرکے بلا نیت ثواب دیدینے کا حکم ہے۔

    (۲) زبان سے اردو کے حروف کا تکلم نہ کرے تو صرف اردو میں معانی پر دھیان دینے سے نماز فاسد نہ ہوگی۔

    (۳) ہرنماز کے بعد اور سونے سے قبل باوضوء اکیس مرتبہ رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا (پ:۱۹) اول وآخر درود شریف سات سات دفعہ پڑھا کریں۔

    (۴) اپنی حلال کمائی سے غرباء فقراء متعلقین مساجد مدارس کی خدمت کرتے رہنا بڑا وظیفہ ہے اور جب کوئی آپ کا صدقہ قبول کرلے تو دل اور زبان سے اس کے شکرگذار ہوں گے اور کسی پر اپنا احسان نہ سمجھیں گے بلکہ محض اللہ پاک کی رضا ملحوظ رکھیں گے تو حیرت انگیز ترقی کا سبب ہوگا۔

    (۵) آپ کو اللہ پاک سعادت دارین سے نوازے اور دنیا و آخرت میں مکارہ سے محفوظ رکھے۔ آمین

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند