• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 605394

    عنوان:

    بینک میں نوکری کر کے یا وہاں سے ڈیلر شپ لیکر کریڈٹ کارڈ بیچنے کا کام کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    حضرت میں کریڈٹ کارڈ کمپنی میں کام کرتا تھا وہاں سے نوکری چھوڑ کر میں نے بینک سے کریڈٹ کارڈ کی فرنچائزی لے کر خود کا کاروبار شروع کرہ کریڈٹ کارڈ بیچنے کا تو اس مسئلے میں پوچھنا ہے کہ کریڈٹ کارڈ کا کام کرنا صحیح ہے یا غلط ؟مسئلہ ایک یہ بھی ہے کہ اس میں سود کا کام نہیں کرتے نہ ہی ہمارا کوئی لسود کا حساب ہوتی ہے اس میں ہمارا کام کسٹمر کو بیچنا ہے اور اس میں بینک ہمیں پیمنٹ دیتا ہے ، اب چاہئے کسٹمر اس کے ذریعہ لائن لے یا نہ لے و اُس کی مرضی(کیوکی کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ لائن مل سکتا ہے ) بزنس اچھا نہیں چل رہا تو کیا میں بینک میں کریڈٹ کارڈ کی نوکری کام کر سکتا ہوکیا ؟

    جواب نمبر: 605394

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1088-905/L=01/1443

     کریڈٹ کارڈ کا استعمال اگرچہ بعض شکلوں میں جائز ہے ؛ اسی لیے اس کے بنانے کی گنجائش ہے؛ تاہم کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والے اکثر ان حدود کی رعایت نہیں کرتے ؛ اس لیے آپ بینک میں کریڈٹ کارڈ کی ملازمت سے احتیاط کریں اور کسی جائز بے غبار ملازمت کی تلاش کریں ، اللہ تعالی آپ کو حلال رزق کی توفیق نصیب فرمائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند