• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 600878

    عنوان:

    سرکاری گاڑی اپنے ذاتی استعمال میں لانا

    سوال:

    ایک آدمی نے 25 سال نوکری کی اس کو آفس کے کاموں کے لیے گاڑی ملی ہوئی تھی وہ اس کا ذاتی استعمال بھی کرتا تھا اور وہاں کے ملازمین کو اپنے ذاتی استعمال میں بھی لاتا تھا اب اس کا کفّارہ کیسے ادا کرے اور توبہ کیسے کرے ؟

    جواب نمبر: 600878

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 272-197/B=03/1442

     آفس کے کاموں کے علاوہ اپنے ذاتی کاموں میں گاڑی استعمال کی ہے اور سرکار کا پٹرول خرچ کیا ہے، تو جس قدر اپنے ذاتی کاموں میں پٹرول سرکار کا خرچ کیا ہے اتنے پیسے سرکار کو واپس کرے اور دل سے سچی پکی توبہ کرے اس طرح کہ اے اللہ! میں نے گاڑی استعمال کرنے میں جس قدر سرکار کے ساتھ خیانت کی ہے میں نے یہ جرم کیا ہے، میں اس پر نادم ہوں تو اسے معاف فرمادے، آئندہ میں ایسی خیانت نہیں کروں گا۔ اور بکثرت استغفار کرتا رہے۔ اپنے دل میں سوچ لے کہ زیادہ سے زیادہ اتنے کا پٹرول میں نے دوسرے کے لئے یا اپنے ذاتی کام میں استعمال کیا ہے تھوڑا تھوڑا کرکے اتنا پیسہ سرکار کو دیدے ۔ دینے کی ایسی شکل اختیار کرے جس سے گورنمنٹ کے خزانہ میں آپ کی رقم پہونچ جائے۔ اگر واپس دینے کی کوئی صورت نظر نہیں آئی یا اس میں اپنی بے عزتی کا خطرہ ہے تو ریلوے کا ٹکٹ کراکے پھاڑ کر پھینک دیا کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند