• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 602204

    عنوان:

    دوسرے شخص کو اپنی جگہ ڈیوٹی پر بھیجنا اور اپنی طرف سے اسے تنخواہ دینا ؟

    سوال:

    اگر کوئی سرکاری ملازم حکومتی اجازت کے بغیر کسی دوسرے شخص کو اپنی جگہ ڈیوٹی کیلئے بھیج دے اور اس بھیجنے والے شخص کو اپنی تنخواہ میں سے کچھ مقررہ رقم دے دے ۔کیا یہ مقررہ رقم اس پرائیویٹ ٹیچر کے لئے جائز اور حلال ہے ؟اگر حلال ہے تو کیسے ۔براہ کرم راہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 602204

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 370-348/H=05/1442

     سرکاری ملازم کا بغیر اجازت کے دوسرے شخص کو اپنی جگہ ڈیوٹی پر بھیجنا اور ایام غیر حاضری کی تنخواہ وصول کرنا اور اس تنخواہ کو دوسرے شخص کو دینا اور اس کا لینا جائز نہیں اگر اس کے متعلق حکومت کا کوئی قانون اس کے خلاف ہو تو اس کے متن کو نقل کرکے سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند