• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 61736

    عنوان: ٹریویلز والے لوگوں کو عمرہ میں لے جاتے ہیں تو اس کا پیسہ لینا کیسا ہے؟

    سوال: (۱) میرا سوال یہ ہے کہ ٹریویلز (حج و عمرہ )کا بزنس شریعت کے حساب سے کیسا ہے؟ اس بزنس میں ہر جگہ کی ٹرین اور فلائٹ کا ٹکٹ کاٹا جاتاہے ، لیکن میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ یہ جو تتکال ٹکٹ ٹریویلز والے کاٹتے ہیں ، اس کا کتنا اور پیسہ لینا کیسا ہے؟براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔ (۲) دوسرا سوال یہ ہے کہ ٹریویلز والے لوگوں کو عمرہ میں لے جاتے ہیں تو اس کا پیسہ لینا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 61736

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1228-1206/H=12/1436-U (۱) جتنا ٹکٹ بنوانے میں واجبی خرچہ ہوا ہے اس کو صاف صحیح بتلاکر رقم وصول کرلیں اور اپنی اجرت صاف طے کرلیں اور جو طے کریں اس کو لے لیں۔ (۲) جائز ہے بشرطیکہ کسی کے ساتھ دھوکہ نہ کریں، جھوٹ نہ بولیں اور مناسب مقدار میں اپنی اجرت وصول کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند