• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 148672

    عنوان: مورتی کی صاف صفائی کرنا کیسا ہے؟

    سوال: ہندو دیوی دیوتاوٴں کی مورتی کی صاف صفائی کا کام کرنا ایک مسلمان کے لیے جائز ہے یا ناجائز؟ نیز اس سے ملنے والی اجرت حلال ہوگی یا حرام؟

    جواب نمبر: 148672

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 444-438/B=5/1438

    مسلمان کے لیے دیوی دیوتاوٴں کی مورتی صاف کرنا درست نہیں ہے، یہ اس کے اکرام کے مرادف ہے اور اس کی اجرت لینا بھی درست نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند