• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601984

    عنوان:

    یوٹیوب کی کمائی كیسی ہے؟

    سوال:

    میں یوٹیوب ہے انفارمیشن ویڈیوز اپ لوڈ کرتا ہوں۔ (مثال کے طور پر سردیوں میں استعمال ہونے والے جملے ، سبزیوں کے نام، پھلوں کے نام اس کے علاوہ کہانیاں اور ھیلتھ ٹپس) وغیرہ کی ویڈیو ڈالتا ہوں اب اس سے ملنے والی ارننگگ جو AdSense }ایڈسین {گوگل دیتا ہے ۔ برائے مہربانی اس کی ارننگ }کمائی {کی ساری معلومات دیں۔ کیونکہ کوئی غیر شرعی ایڈ گوگل لوگوں کی یوٹیوب ہسٹری دیکھ کر چلاتا ہے ۔ کوئی اگر اسلامی ویڈیوز دیکھتا ہے تو وہ اب جیسی بھی ویڈیو دیکھے یوٹیوب اس کی ہسٹری (جو کہ اسلامی ویڈیوز سے بھری پڑی ہے ) کو دیکھ کر ایڈ چلاتا ہے ۔ اگر کوئی غیر شرعی ویڈیوز دیکھتا ہو اور ہماری اچھی ویڈیو دیکھتے وقت اس کی ھسٹری کے متابق غلط ایڈ چلے تو کیا اس میں ہماری کمائی پر فرق پڑے گا جبکہ ہم اپنی طرف سے تمام برے اور غیر شرعی ایڈ کو بلاک کر چکے ہوں رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 601984

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 453-357/H=05/1442

     آپ نے اگر تمام غیر شرعی یعنی جاندار کی تصاویر والی ویڈیوز اور غیر شرعی ایڈ کو بلاک (بند) کردیا ہے تو آپ کی کمائی درست و حلال ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند