متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 601408
چکی سے نکلنے والے زائد آٹے کا کیا حکم ہے ؟
اگر کسی شخص نے مثلا 25 کلو گیہوں چکی والے کو پیسنے کیلیے دیا اور پیسنے کے بعد آٹے کا وزن 26 کلو ہو گیا ؟تو کیا چکی کا مالک اس میں سے ایک کلو آٹا کم کرکے اپنے گاہک کو دیگا یا پھر مکمل آٹا دے گا؟
جواب نمبر: 601408
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:252-194/N=5/1442
گیہوں پیس کر جو آٹا بنتا ہے، اُس کا وزن گیہوں سے بڑھتا نہیں؛ بلکہ بعض چکی والوں سے معلوم ہوا کہ مشین میں کچھ آٹا جل کر کم ہوجاتا ہے ؛ لہٰذا اگر گیہوں پیسنے کے بعد کسی کی بوری میں آٹا زیادہ ہوگیاتو زائد مقدار کسی دوسرے آٹا پسوانے والے کی ہوگی، پس چکی کا مالک ہر گاہک کو اُس کے گیہوں کے بہ قدر آٹا وزن کرکے دے گا، اُس سے زیادہ نہیں اور پسائی کے کام کی متعینہ اجرت لے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند