• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 147855

    عنوان: حلال میں کچھ حرام مخلوط ہو جا ئے تو کیا حل ہے ؟

    سوال: چار آدمی مل کر ایک ہوٹل چلا نے کا ارادہ ہے ان میں سے تین غیر مسلم ۔اسمیں شراب بھی بیچی جائے گی، کیا میں اس شریک ہو سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 147855

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 385-386/Sd=6/1438

    جی نہیں صورت مسئولہ میں اگر مسلمان کے ذمہ شراب لینے دینے کی ذمہ داری ہو، تب تو ناجائز ہونا واضح ہے اور اگر مسلمان کے ذمہ دوسرا کوئی جائز کام ہو، شراب سے اُس کا کوئی تعلق نہ ہو تب بھی کسی مسلمان کا ایسے ہوٹل میں کام کرنا کراہت سے خالی نہیں،بلکہ اس میں ایک حرام کام کے تعاون؛بلکہ خود اُس میں مبتلا ہوجانے کا سخت اندیشہ ہے، اس لیے ایسے ہوٹل میں کام نہ کیا جائے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند