• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 67849

    عنوان: اگر سرکاری نوکری ہے اور اس میں میں روز نہیں جاتا تو جس دن میں نہیں جاتا تو کیا اس دن کا پیسہ لینا چاہئے کیا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر سرکاری نوکری ہے اور اس میں میں روز نہیں جاتا تو جس دن میں نہیں جاتا تو کیا اس دن کا پیسہ لینا چاہئے کیا؟

    جواب نمبر: 67849

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 731-731/B=10/1437 اگر آپ کی نوکری میں ملازم کے ناغہ پر تنخواہ کٹتی ہے یہی قانون ہے تو آپ کو ناغہ والے دن کی تنخواہ لینا شرعاً قانوناً و دیانةً صحیح نہیں ہے، جتنے دن آپ کو چھٹی لینے کا حق حاصل ہے اتنی چھٹی لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ناغہ کرنے پر آپ کو ناغہ والے دن کا پیسہ لینا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند