• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 29187

    عنوان: موبائل میں سوفٹ وئیر کے ذریعہ قرآن آتاہے جو پڑھا جاتا ہے ، تما م سورتیں اسکرین پر آتی ہیں، کیا اسے بغیر وضو کے پڑھ سکتے ہیں ؟ کیا اس موبائل کا احترام اٹھا نا ہی ہوگا جتنا قرآن کا ہوتاہے ؟ وہ موبائل بیت الخلاء میں لے جاسکتے ہیں؟ لوگ کہتے ہیں کہ قرآن کتاب سے پڑھنا چاہئے؟

    سوال: موبائل میں سوفٹ وئیر کے ذریعہ قرآن آتاہے جو پڑھا جاتا ہے ، تما م سورتیں اسکرین پر آتی ہیں، کیا اسے بغیر وضو کے پڑھ سکتے ہیں ؟ کیا اس موبائل کا احترام اٹھا نا ہی ہوگا جتنا قرآن کا ہوتاہے ؟ وہ موبائل بیت الخلاء میں لے جاسکتے ہیں؟ لوگ کہتے ہیں کہ قرآن کتاب سے پڑھنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 29187

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 186=97-2/1432

    جس وقت اسکرین پر قرآن کے حروف ظاہر ہوں اس وقت بے وضو ہاتھ لگانے سے احتیاط کریں، البتہ پڑھنے میں حرج نہیں۔
    (۲) اسکرین پر ظاہر نہ ہو تو بھی بلاضرورت بیت الخلاء لے جانے سے احتیاط کریں، اگرچہ جائز ہے۔
    (۳) سوال واضح نہیں ہے، وضاحت سے دوبارہ لکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند