• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 151145

    عنوان: سپر اسٹور کے شیلف کرائے پر دینے کی صورت میں کرایہ دار کا شیلف میں تصاویر لگانا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام کہ اگر کسی شخص کا سپر اسٹور ہو اور وہ اپنے سپر اسٹور کے شیلف کسی کمپنی کو تشہیر کے لئے کرائے پر دے اور کمپنی اس کے شیلف پر عورتوں کی تصاویر لگائے تو کیا اس کا گناہ سپر اسٹور کے مالک کو ہوگا؟واضح رہے کہ فی زمانہ یہ عمل سپر اسٹور کے کاروبار میں لازمی سمجھا جاتا ہے ۔

    جواب نمبر: 151145

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1035-1055/M=9/1438

    صورت مسئولہ میں سپر اسٹور کا مالک اگر کمپنی والے کو عورتوں کی تصاویر لگانے کے لیے اپنے شیلف کو کرایہ پر دیتا ہے تو اسٹور کے مالک کو معاون بننے کا گناہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند