• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 602373

    عنوان:

    سیلفی لینا کیسا ہے؟

    سوال:

    حضرت مفتی صاحب ہمارے کچھ احباب کہتے ہیں کہ سیلفی لینا جائز ہے کوئی حرج نہیں ہے تو کیا بغیر ضرورت کے سیلفی لینا جائز ہے ؟ جیسے کسی ہوٹل وغیرہ میں بیٹھ کر سیلفی لینا یہ کہیں گھوم نے گئے ہو واہ پر سیلفی لینا کیا اس کی کوئی گنجائش شریعت میں ہے ؟ برائے کرم تفصیل سے اس کو سمجھائیں۔

    جواب نمبر: 602373

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 418-310/D=06/1442

     سیلفی میں فوٹو گرافی پائی جاتی ہے جاندار کی فوٹو کھینچنا اسلام میں منع ہے۔ حدیث میں ہے اشد الناس عذابا یوم القیامة المصورون ۔ یعنی قیامت کے دن سب سے زیادہ عذاب تصویر کھینچنے والوں کو ہوگا۔

    خود اپنا فوٹو کھینچنا اور بے حیائی پر مبنی مناظر کا کھینچنا اور برا ہے۔ پس سیلفی لینا (فوٹو کھینچنا) ناجائز اور حرام ہے خواہ ہوٹل میں ہو یا سیر و تفریح کی جگہ میں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند