• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 68178

    عنوان: ”باسا مچھلی“ اگر مچھلی کے ہی اقسام میں داخل ہے تو حلال ہے

    سوال: جب ہم کبھی باربک میں ریسٹورانٹ میں جاتے ہیں تو وہ لوگ ”باسا مچھلی“ استعمال کرتے ہیں، میں جاننا چاہتا ہوں کہ آیا یہ مچھلی حلال ہے یا حرام؟

    جواب نمبر: 68178

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 890-890/M=9/1437 ”باسا مچھلی“ اگر مچھلی کے ہی اقسام میں داخل ہے تو حلال ہے اور اگر کچھ اور ہے تو اس کی حقیقت کے اعتبار سے حکم ہوگا، سوال میں ”باسا مچھلی “ کی پوری تفصیل مذکور نہیں ہے اس لیے اس کے متعلق قطعی حکم لکھنا دشوار ہے، بہتر ہے کہ مقامی مفتی صاحب کو دکھا کر یا صحیح نوعیت بتا کر حکم دریافت کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند