• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 51905

    عنوان: حکومت کی جانب سے مذہبی کاموں مثلاً عیدگاہ یا مسجد وغیرہ کی تعمیر میں لگانا

    سوال: حکومت کی جانب سے نگر پنچایت کو سرکاری پیسے دیئے جاتے ہیں عوام کے کاموں کے لیے تو کیا ان پیسوں کو مذہبی کام جیسے عید گاہ کی تعمیر میں یا مسجد کی تعمیر میں لگا یا جاسکتاہے یا نہیں؟ کیا چیئرمین کو اختیارہے ایسا کرنے کا اور اگروہ پیسے عید گاہ کے فرش پر یا مسجد کے فرش پرلگا بھی دیے گئے تو کیا ایسی جگہ نماز ہو جائے گی؟

    جواب نمبر: 51905

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 644-644/M=5/1435-U اس بابت حکومت ہی سے معلوم کرنا چاہیے کہ عوامی کاموں میں کون کون سے کام داخل ہیں اوران کا دائرہ کہاں تک وسیع ہے؟ اور چیئرمین کے اختیارات کیا ہوتے ہیں؟ اگر حکومت کی جانب سے مذہبی کاموں مثلاً عیدگاہ یا مسجد وغیرہ کی تعمیر میں روپیہ لگانے کی اجازت ہو اور اس میں کسی قسم کا مفسدہ نہ ہو تو لگانے کی گنجائش ہے، اور نماز بلاکراہت ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند